لکی مروت کو ایک بارپھر ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کیا جائے گا،سلیم سیف اللہ خان

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)سینئر رہنما سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ اہلیانہ لکی مروت نے تمام مخالفین کو باری باری و وٹ دے کر ملک کے ایوانوں تک پہنچانے کے باوجود مخالفین نے ضلع کے ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کچھ نہ کرسکا، پی ٹی ائی کے ساتھ اتحاد ضلع کے ترقی اور قوم کے عظیم تر مفاد میں کیا ہے ہمارے کوئی ذاتی مفاد ات اور سیاسی عزائم نہیں ہے صرف اور صرف ضلع کے ترقی اور قوم کی خوشحالی اور فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ ایم این اے الحاج غلام الدین خان کے قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے اتحاد کو خوش ائند اقدام قرار دیتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔سلیم سیف اللہ خان نے اہلیان لکی مروت پر تفاق و اتحاد قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا انشاء اللہ آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا او وہ ر انشاء اللہ لکی مروت کو ایک بارپھر ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کیا جائے گا ۔