آئی جی، ڈی آئی جی، پولیس افسران سن لیں! پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کا حساب نہ لیا تو میرا نام سجاد علی سومرو نہیں

سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر کارکنوں پر مبینہ تشدد اور بدسلوکی ناقابلِ قبول ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کی وارننگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 ستمبر 2026 20:50

آئی جی، ڈی آئی جی، پولیس افسران سن لیں! پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کا حساب ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 ستمبر 2026ء ) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو نے پولیس اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کا حساب نہ لیا تو میرا نام سجاد علی سومرو نہیں۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل کراچی ڈویژن کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس ایچ اوز سن لیں، پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کا حساب نہ لیا تو میرا نام سجاد علی سومرو نہیں! سجاد علی سومرو نے کہا کہ سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مبینہ تشدد اور بدسلوکی ناقابلِ قبول ہے۔

ایم پی اے سجاد علی نے راؤ اعظم اور عقیل اعوان پر مبینہ تشدد، جبکہ ایک کارکن کی ٹانگ توڑنے کے واقعے پر ایس ایچ اوز شوکت اعوان اور وقار عظیم کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ داخلہ فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ سجاد علی سومرو نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کا حساب ہر صورت لیا جائے گا، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔