علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کی پرورش بہتر طریقے کے سے کر نے کی ضرورت ہے، محمد عثمان بادینی

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:10

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کہا ہے کہ علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کی پرورش بہتر طریقے کے سے کر نے کی ضرورت ہے علم واحد زریعہ ہے جس ک بدولت جہالت کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ،پرنسپل ماڈل ہائی سکول عمر شاہ جان ،صدر پریس کلب نوشکی حاجی طیب یلانزئی نے بھی خطاب کیا رکن قومی اسمبلی میر عثمان با دینی نے کہا ہے کہ علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہمیں اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کی پرورش بہتر طریقے کے سے کر نے کی ضرورت ہے علم واحد زریعہ ہے جس ک بدولت جہالت کا خاتمہ ممکن ہے جدید دور میں جدید تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت ہے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کا مقابلہ بہتر تعلیم کے حصول سے ہی کیا جا سکتا ہے دنیا میں آج بھی وہی قومیں حکمرانی کررہے ہیں جن قوموں نے تعلیم کو اہمیت دی ،سرکاری سکولوں کی طرح پرائیوٹ اسکولوں کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے کیونکہ آنے والا دور پرائیوٹائزیشن کی طرف جار ہا ہے بہتر معاشرے کے قیام کیلئے اداروں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب تک ہمارے تعلیمی ادارے بہترنہیں ہونگے ہم تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کا قیام تشکیل نہیں دے سکتے ،آج کی اس جدید دور میں ہمارے تعلیمی ادارے تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ والدین اپنی زمہ داریوں کو پورا کر کے اپنے بچوں کے بہتر مستقل کیلئے ان کی بہتر پرورش کریں آج یہاں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم بہتر تعلیم کے فراہمی میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کرینگے ہم ایک زمہ دار بھائی زمہ دار والد،زمہ دار استاد اور زمہ دار شہری کی حیثیت سے تعلیم کے بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے تقریب کے مہمان خاص رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کیریئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2عدد لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تقریب کے آخر میں میر عثمان بادینی،پرنسپل عمر شاہ جان ،ایف سی کے میجر اجمل ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل،ہیڈماسٹر ہائی سکول جمالدینی حاجی عطاء اللہ مینگل،چیئر مین میر ولی محمد بادینی ٹرسٹ حاجی رحمت اللہ بادینی اور دیگر نے طلباء میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔