یمن میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ریڈ کراس کا لبنانی کارکن ہلاک

ہلاک ہونے والے لبنانی کا نام حنا لاہود،واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ریڈ کرا س کا بیان

اتوار 22 اپریل 2018 12:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) یمن میں لبنان سے تعلق رکھنے والا ریڈ کراس کا کارکن نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر رابرٹ ماردینی نے بتایا ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں اٴْن کی تنظیم کا ہلاک ہونے والا ورکر لبنان سے تعلق رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ورکر جنوبی یمنی صوبے تعز میں مارا گیا۔

ماردینی نے ہلاک ہونے والے لبنانی کا نام حنا لاہود بتایا ہے اور اِس ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ ریڈکراس کے مطابق لاہود یمن میں جیلوں کے معاملات کے نگران تھے۔ انہیں اٴْس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ یمنی صوبے تعز کے ضلع زباب میں ایک جیل کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ یمنی طبی ذرائع کے مطابق ریڈکراس کے ورکر کو نامعلوم مسلح حملہ آور کی کئی گولیاں لگی تھیں۔

متعلقہ عنوان :