چین کی مارچ کے دوران کوئلے کی پیداوار 5 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی

اتوار 22 اپریل 2018 13:10

بیجنگ ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی کوئلے کی پیداوار 5 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی جس کی وجہ نرخوں میں کمی کے باعث کان کنوں کی جانب سے پیداواری سرگرمیوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 290 ملین ٹن رہی جو اکتوبر کے بعد کم ترین سطح ہے، ماہ کے دوران کوئلے کے نرخ جنوری کی سطح سے 20 فیصد تک کم رہے جس کی وجہ گرم موسم کے باعث اس کی طلب کا کم ہونا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں کوئلے کی پیداوار میں کمی کے باوجود رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ سہ ماہی کے دوران کوئلے کی پیداوار 804.5 ملین ٹن رہی جو 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :