ریاض : سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مارگرایا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 22 اپریل 2018 13:26

ریاض : سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مارگرایا
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو مارگرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب بلا اجازت اڑنے والے مشتبہ ڈرون کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا۔ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق ریاض میں خزامہ کے قریب بغیر کسی اجازت کے سیکورٹی پوائنٹ پر ڈرون کواڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے خود کو دیے جانے والے احکامات اور ہدایات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی افسر نے بتایا کہ اس واقعے کے وقت شاہ سلمان اپنے محل میں نہیں بلکہ دیریا میں واقع اپنے فارم میں تھے۔

(جاری ہے)

دوروز قبل سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گردی کے خلاف 40 اسلامی ممالک کے اتحادی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت تک دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے جب تک ان کا دنیا سے صفایا نہیں ہوجاتا۔ گزشتہ سال 8 اکتوبرکو جدہ میں شاہی محل کے گیٹ پرحملے میں رائل گارڈز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔