ْوزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا نامور فنکار معین اختر کی برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت

معین اختر ایک عظیم اور بے مثال فنکار تھے جنہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کرداروں کو منفرد انداز میں ادا کرکے ناظرین کے دل جیتے ،ْبیان

اتوار 22 اپریل 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے نامور فنکار معین اختر کی برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ معین اختر ایک عظیم اور بے مثال فنکار تھے جنہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کرداروں کو منفرد انداز میں ادا کرکے ناظرین کے دل جیتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ معین اختر پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے، معین اختر کی جانے سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکا۔

انہوںنے کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کیلئے معین اختر ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں،انہیں ان کی فنکارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی رحمتوں میں رکھے،وہ قوم کی دعاؤں میں ہمیشہ شامل رہیں گے۔