کراچی میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

اتوار 22 اپریل 2018 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم نوجوانوں کی جانب سے سرعام ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کا واقعہ سائٹ کے علاقے میٹروول بلاک 4 کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ویڈیو میں نوجوانوں کو جدید اسلحے کیساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ۔