وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘ دفتر خارجہ

اتوار 22 اپریل 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 23سے 24اپریل 2018ء کو منعقد ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کوجاری پریس ریلیز کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی سے متعلقہ امور اور رکن ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے پنگ ڈو میں آمدہ اجلاس کی تیاری کے امور کو حتمی شکل دی جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے چینی ہم منصب وانگ لی اور چین کے سٹیٹ کونسلرز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ لی کریں گے۔ شنگھائی تعاون کی تنظیم عالمی اور علاقائی امن سلامتی اور رکن ممالک کے مابین باہمی مفاد کے تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم فورم ہے۔

پاکستان اس فورم میں جون 2017ء میں شامل ہوا ہے۔ شنگھائی تعاون کی تنظیم کی رو سے پاکستان ایک موثر ذمہ دار اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ تنظیم کا باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تنوع معاشروں کے لئے احترام، مساوی مواقع پر زور دیتی ہے۔ تنظیم مختلف شعبوں میں مفاہمت، تعاون اور رابطوں کے فروغ میں اپنا گراں قدر کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے، پاکستان ایس سی او کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :