حالیہ بارشوں کے باعث ماسوائے چکار ،سدھن گلی روڈ کے جملہ شاہرات کو کھول دیا گیا ‘ناظم شاہرات مظفرآباد

سیاح اور مسافر دور دراز سفر کرنے سے قبل پولیس کنٹرول روم اور محکمہ کے معلقہ دفاتر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر پبلک ورکس چوہدری محمد عزیز و سیکرٹری ورکس سردار محمد اسحاق کی خصوصی اور چیف انجینئر نارتھ راجہ محمد شریف کی خصوصی ہدایات پر ناظم شاہرات مظفرآباد ڈویژن راجہ محمد بشیر خان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ماسوائے چکار ،سدھن گلی روڈ کے جملہ شاہرات کو کھول دیا گیا ہے ۔

اس وقت ریاست کی بڑی شاہرائوں میں ذرائع رسل و رسائل کی کوئی مشکل نہیں ۔محکمہ شاہرات پوری تگ و دو کے ساتھ جانفشانی سے کام کر رہا ہے ۔اس وقت مظفرآباد تا کیل اور لیپہ روڈ کے علاوہ جملہ چھوٹی بڑی رکائوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے ۔سرینگر بس سروس (چکوٹھی)کیلئے بھی قابل استعمال حالت میں ہے ۔سیاح اور مسافر دور دراز سفر کرنے سے قبل پولیس کنٹرول روم اور محکمہ کے معلقہ دفاتر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناظم شاہرات راجہ محمد بشیر کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جملہ شاہرات کو قابل استعمال ،سفر کے قابل بنا دیا گیا ہے ۔جملہ فیلڈ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہیں ۔وزیر حکومت ،سیکرٹری ورکس اور چیف انجینئر نارتھ کی ہدایات پر راقم نے اپنی ذاتی نگرانی میں جملہ مہتمم و نائب مہتمم اور فیلڈ سٹاف کے تعاون سے ماسوائے چکار سدھن گلی روڈ جملہ شاہرائوں کو قابل استعمال بنا دیا گیا ہے ۔

اس وقت کہیں کوئی رکائوٹ نہیں ۔البتہ سدھن گلی کے قریب سڑک کے سرکنے کے باعث روڈ بند ہے ۔جو ہفتہ ،دس دن کے اندر تھرو کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیاح و مسافر دور دراز سفر کرنے سے قبل معلومات حاصل کر لیا کریں تاکہ آسانی رہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت آپریشن کی براہ راست نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور کہیں بھی کوئی شکایت نہیں ۔