گزری پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی ولی محمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

سوسائٹی برادرز کیماڑی، نیشنل فائٹر، صاحبداد اسٹار اور عثمان آباد یونین کی فتح

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) تنظیم اسپورٹس فٹبال کلب گذری کے زیراہتمام یوسی 31کہکشاں کے تعاون سے گزری پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی ولی محمد یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ان میچز میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے ینگ میراں سائوتھ کو 3-0سے،نیشنل فائٹر نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو4-1 سے ،صاحبداد اسٹارنے سوات اسپورٹس کو2-1 سے اور عثمان آباد یونین نے کراچی ککرز کو پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔

گزری پلے گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے ینگ میراں سائوتھ کو 3-0سے قابو کرلیا۔پہلے ہاف میں سوسائٹی برادرز کی جانب سی13 ویں منٹ میں لالی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی، جس کو ہاف ٹائم سے قبل37 ویں منٹ میں عبداللہ نے گول بناکر اپنی ٹیم کو2-0کی برتری کردیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں سوسائٹی برادرز کی ٹیم2-0 سے جیت رہی تھی۔

دوسرے ہاف میں ینگ میراں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن سوسائٹی برادرز کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کی عمدہ پرفارمنس نے ان کو گول کرنے میںکامیاب نہیں مل سکی۔ سوسائٹی برادرز کی جانب سے تیسرا گول 64ویں منٹ میں لالی نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں3-0 سے سرخرو کردیا۔ دوسرے میچ میں نیشنل فائٹر نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو4-1 سے ٹھکانے لگادیا۔

کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا، نیشنل فائٹر کی طرف سے 20ویں منٹ میں سجاد نے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔پہلے ہاف کے اختتام پر نیشنل فائٹر کی ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں نیشنل فائٹر نے کلمت ویلفیئر کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے اور دوسرے ہاف کے 40ویں منٹ میں سجاد نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-0سے دگنا کردیا۔

کھیل کی50 ویں منٹ میں قاری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو3-0 کردیا۔ کلمت ویلفیئر کی جانب سے میچ کو واحد گول ماجو نی60 ویں منٹ میں بناکر اپنی ٹیم کے خسارے کو 3-1کردیا۔ نیشنل فائٹر کی جانب سے چوتھا گول75 ویں منٹ میں زاہد نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو4-1 کے اسکور سے فتح دلوادی۔تیسرے میچ میں صاحبداد اسٹارنے سوات اسپورٹس کو2-1 سے زیر کرلیا۔

پہلے ہاف میں صاحبداد اسٹار کی طرف سی5 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں 1-0کی برتری دلوادی جس کو سوات اسپورٹس کی طرف5 ویں منٹ میں ہی امین نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے گول کرکے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے ،لیکن فنشنگ کے فقدان کے باعث کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ ایک ایک گول کی برابری پر اپنے اختتام کو پہنچا۔ دوسرے ہاف کے شروع میں40 ویں منٹ میں صاحبداد اسٹار کی جانب سے آصف نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں2-1 کی برتری دلوادی ۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد سوات اسپو ر ٹس نے گول برابر کرنے کی سخت کوشش کی ،لیکن ان کو گول کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریفری نے اختتامی وسل بجائی تو صاحبداد اسٹارکی ٹیم 2-1سے فاتح بن کر میدان سے باہر آئی۔

چوتھے میچ میں عثمان آباد یونین نے کراچی ککرز کو پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔دوران میچ میں عثمان آباد یونین کی جانب سے پہلے ہاف میں مسال الدین نے 17 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔ پہلے ہاف میں عثمان آباد یونین کو1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں کراچی ککرز کی طرف سے 74ویں منٹ میں طاہر نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں عثمان آباد یونین نے کراچی ککرز کو 4-3سے ہرادیا۔میچ کے ریفری سکندر ، مختیاراحمد، ڈپٹی ریفریز میں آصف خان، مختیار یحیٰٰی، حاجی اعجاز، سلمان اقبال، میچ کمشنر حفیظ بروہی، محمودعلی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

متعلقہ عنوان :