شجر کا ری سے بڑھتی ہو ئی ما حو لیا تی تبد یلیو ں سے زمین کو محفو ظ بنا یا جا سکتا ہے،صاحبزادی وسیمہ عمر

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

ملتان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈائر یکٹر جنر ل پا رکس اینڈ ہا رٹیکلچراتھا رٹی ملتا ن صا حبزا دی وسیمہ عمر نے ور لڈ ارتھ ڈے کے مو قع پر کہاہے کہ درخت زمین کا حسن ہے‘ مو جودہ دور میں ان کی اہمیت سے انکا ر ممکن نہیں‘ زیا دہ سے زیا دہ شجر کا ری سے بڑھتی ہو ئی ما حو لیاتی تبدیلیوں سے زمین کو محفو ظ بنا یا جا سکتا ہے۔

اور دیگر ما حو لیاتی آ لو دگی پیدا کر نے والے عنا صر کو کنٹرو ل کیا جا سکتا ہے۔ کچن گا رڈننگ مقا بلو ں کے سلسلے میںہو نے والے اجلا س سے صدا رت کرتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنر ل نے مزیدکہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کچن گارڈننگ مقابلوں کے لئے خواتین امیدواروں کے گارڈنز کا معائنہ کا آغاز پیر 23-04-2018 سے کر ے گا۔

(جاری ہے)

مقا بلے کے لیئے تما م تیا ریا ں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وجیہ امین اور اسسٹنٹ پروفیسرہارٹیکلچر بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر حسن سردار مشتمل ہے۔کمیٹی 23-24-25اپریل کو امیدواروں کے کچن گارڈننز کا دورہ کرے گی۔ جیتنے والے خوش نصیبوں کو 28اپریل بروز ہفتہ کیش پرائزز اور شیلڈز دی جائیں گی۔پی ایچ اے ملتان نے مقابلے کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے یونیورسٹی کچن گارڈننگ کے ماہر پروفیسر حسن سردار کو بھی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ کچن گارڈننگ کا مقصد لوگوں میں گھروں کے اندر شجرکاری کا شعور اجاگر کرنا ہے۔گھروں میں چھوٹے چھوٹے باغات لگانے سے ماحول میں بہتری کے ساتھ ساتھ روزانہ کے استعمال کی تا زہ اور صا ف سبزیاں بھی میسر آتیں ہیںجو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوتی ہیں۔عوامی شعور و آ گہی اور تعا ون کے بغیر کسی بھی قسم کی عوامی رابطہ مہم کا میا بی سے ہمکنا ر نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :