سعودی دارالحکومت ریاض میں ہمنوا اور سیدات الریاض کے زیر اہتمام خصوصی تقریب، غیر شادی شدہ پاکستانیوں کی شادی میں مکمل معاونت کا اعادہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 اپریل 2018 19:17

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہمنوا اور سیدات الریاض کے زیر اہتمام خصوصی ..
ریاض۔ اردو پوائنٹ ریاض ۔ خرّم خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2018ء) بیرون  ملک آنکھوں میں جیون ساتھی کی تلاش کے سپنے سجائے شادی کے خواہشمند افراد بہت مایوس ہو جاتےہیں جب انہیں پاکستان اور یہاں سعودی عرب میں رشتے ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر کچھ ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں تو اُن کا سامنا اکثر جعلی پروفائلز سے ہوتا ہے۔

اگر پروفائل اصلی بھی ہوں تو ان کے دل میں خوف سا رھتا ہے۔ انہی سب مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمنوا نے آیک اہم قدم اٹھایا اور اپنے ساتھ سیدات الریاض کی ایڈمن محترمہ فاطمہ نیر المعروف ام ابراہیم کو اپنے ساتھ ملا کر ایک ایونٹ  ارینج کیا ۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس ایوینٹ کا مقصد فی سبیلیلہ  غیر شادی شدہ پاکستانیوں کی شادی میں مکمل معاونت کرنا اور فیملیز کو آیک دوسرے کے ساتھ ملوانا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر اور جنرل سکریٹری شمایلہ شہباز نے کہا کہ یہ بہت ثواب کا کام ہے اور خواتین کو اپنی معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ھمنوا اور سیدات الریاض کی ام ابراہیم لوگوں کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ جس میں پروفائل بنانے کے بعد ان کی سپورٹ حسب خواہش رشتہ تلاش کرنے میں ہر طرح سے لوگوں کی مدد شامل ہے
تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ عذرا شکور نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ریاض کی تاریخ میں ایسا ایونٹ پہلی مرتبہ ہوا ہے اور   ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائ۔ تقریب میں خصوصی طور پر مسز تبسم شیخ ، ساجدہ چوہدری مسز رخسانہ ریاض نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں