تحصیل حضرو کے ہونہار طالبعلم کی قرات کے مقابلوں میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن، شیخ آفتاب احمد نے رضاول حسین شاہ کو اسناد اور 50 ہزار روپے انعام کا چیک دیا

اتوار 22 اپریل 2018 20:00

حضرو 22(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) تحصیل حضرو کے ہونہار طالبعلم رضاول حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے قرات کے مقابلوں میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے گزشتہ روز اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں رضاول حسین شاہ کو اسناد اور 50 ہزار روپے انعام کا چیک دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے پنجاب بھر کے سکولوں کالجوں میں مختلف مقابلہ جات کروانے کا سلسلہ جاری ہے، چند ماہ قبل ضلع اٹک میں ہونے والے قرات کے مقابلوں میں گورنمنٹ شجاع شہید کالج حضرو کے ہونہار طالبعلم رضاول حسین شاہ نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر حکومت ہنجاب کی طرف سے انہیں اسناد اور چیک دینے کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے رضاول حسین شاہ کو اسناد اور چیک دیا شہریوں نے تحصیل حضرو کا نام روشن کرنے پر رضاول حسین شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔