انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کیلئے درخواستیں کل تک وصول کی جائیں گی،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کے لئے درخواستیں کل تک وصول کی جائیں گی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شعبہ انتخابی فہرست کے ڈائر یکٹر با بر ملک نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 2018کے انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے انداج، اخراج و درستگی کی درخواستیں وصول کر نے کا کل (منگل) کو آخری دن ہے شہری اپنے ووٹ کے کی معلومات کے لئے اپنے حلقے کے ڈسپلے سینیٹر میں آسکتے ہیںیا پھر اپنا شناختی کارڈنمبر 8300پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج ،منتقلی کے لئے فارم 15،اخراج ،اعتراض کے لئے فارم 16اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17قریبی ڈسپلے سنیٹر یا ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل اور جمع کئے جا سکتے ہیں ،اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہے اور درخواستیں وصول کی گئیں ۔