سکھر شہری اتحاد کا اجلاس ، چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے کسانوں کیساتھ ہونی والی مسلسل ناانصافیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سکھر شہری اتحاد کا اجلاس سندھ شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میںمختلف جماعتوں کے رہنمائوں مولانا عبدالحق مہر ، اشفاق بھٹی ، عبدالرزاق بھٹو ، حماد غازی ، محمد شعبان شیخ ، عابد اندھڑ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے کسانوں کیساتھ ہونی والی مسلسل ناانصافیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت نے ہر دور میں کسانوں اور ہاریوں ، مزدوروں کیساتھ برا سلوک کیا ہے گذشتہ ماہ گنے کے کاشتکاروں کیساتھ حکمرانوں اور ملز مالکان نے حد سے زیادہ زیادتیاں کی 180ریٹ والا گنا صرف ایک سو روپے میں خرید کر کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا گیا ہے کسان یی صدمہ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اعلان کردہ نرخ کے مطابق ہاریوں اور کسانوں کے ریٹ نہیں دیئے جا رہے ہیں حکمران لوگوں کو گھاس کھانے پر مجبور کر رہے ہیں سندھ حکومت اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے میں مصروف ہے انہیں سندھ کی غریب عوام اور کسانوں کا کوئی خیال نہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے ۔

#