سپریم کورٹ ، روا ں ہفتہ مقدمات کی سماعت کے لیے 6بینچ تشکیل

قرضہ معافی کیس سماعت کیلئے مقرر

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) عدالتی عظمیٰ میں آج پیر سے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد میں سماعت کرینگے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اربوں روپے قرضوں کی معافی کا کیس 25اپریل کو سنے گا اس ضمن میں نیب اٹارنی جنرل سٹیٹ بنک سیکرٹری خزانہ ایم ڈی یوٹیلی سٹورز تمام بنیکوں اور وزارت قانون کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2007 میں اربوں روپے قرضہ معافی پر ازخود نوٹس لیا تھا کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 اپریل کو سنے گا نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے سینٹ الیکشن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی روکنے کیلئے نوازش علی پیرزادہ کی درخواست 24 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے