کابل؛انتخابی مرکز پر خودکش دھماکے،9 ہلاک،53زخمی

�ی حالت تشویش ناک،مزید ہلاکتوں کا خدشہ،ہسپتال انتظامیہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب خود کش دھماہوا،جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت کابل کے علاقے میں پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اٴْڑالیا،جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا خطرہ ہے۔