چیئرمین نیب نے فرائض میں غفلت برتنے پر نیب لاہور کے دو افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

چیئرمین نیب نے فرائض میں غفلت برتنے پر نیب لاہور کے دو افسران کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے فرائض میں غفلت برتنے پر نیب لاہور کے دو افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہو ر محمد رمضان کو ان کے عہدے سے معطل کر دیاہے چیئرمین نیب نے معطل افسر پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کیخلا ف فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور غفلت برتنے کے الزامات عائد ہیں جبکہ نیب لاہور کے ایک اور افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورکاشف ممتاز پر مس کنڈیکٹ کے الزامات ہیں جن کو پہلے ہی مس کنڈیکٹ کے الزاما ت پر تین ماہ کیلئے معطل کر دیاگیا تھا دونوں افسروں کو تحقیقات کے دوران دفاع کا پورا حق دیا جائیگا اس حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے سب سے پہلے اپنا احتساب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے جبکہ دوسری جانب ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک نیب کے مختلف 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور الزامات ثابت ہونے پر 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔