خواجہ سلمان رفیق صاحب سعد رفیق کو آگاہ کر دیں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے، چیف جسٹس

کیسٹرول کی بیماری سے متعلق مشین منگوانے کا حکم ،بچوں کا علاج پاکستان میں ہی ہوگا، ریمارکس

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

خواجہ سلمان رفیق صاحب سعد رفیق کو آگاہ کر دیں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج نہ ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب سماعت کے آپکو ہر سماعت پر آنے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس نے اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کو حکم خواجہ سعد رفیق کو آگاہ کر دیں کہ کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، پیدائشی طور پر کیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج نہ ہونے پر ازخو نوٹس کی سماعت چیف جسٹس نے 10 روز میں علاج کیلئے پاکستان میں مشین منگوانے کا حکم دے دیاچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی کی دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی مرض کا علاج نہیں تو مریض کو مرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتابتایا جائے پاکستان کے کسی ہسپتال میں یہ مشین کیوں نہیں جائی کیا انتظامیہ کا کام نہیں کہ علا ج کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں اگر حکومت کے پاس رقم نہیں تو عدالت مخیر حضرات سے شام تک پیسے اکٹھے کر کے مشین منگوا لیتی ہے حکومتی پیسے سے مشین بھی منگوا لی جائے اور اسے چلانے کیلئے درکار تمام سہولیات بھی فراہم کر دی جائیں گی، خواجہ سلمان کی یقین دہانی دنیا میں اس بیماری کا علاج نہیں میڈیکل بورڈ نے جو ادویات تجویز کیں انہیں لینے کوئی نہیں آیا، پروفیسر ایاز بچوں کو علاج کیلئے سروسز ہسپتال بھجوایا جائے، انکی اشک شوئی کی جائے گی، پروفیسر ایازاشک شوئی نہیں کرنی، علاج کرنا ہے اس موقع پر بیمار بچوں کے والد نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اور میرے بچوں کو مختلف ہسپتالوں میں دھکے ملے، علاج کیلئے ایسی مشینی ہی موجود نہیں اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے بچوں کے علاج کیلئے تمام بندوبست کر دیا ہے، اب دوائی بھی ملے گی مشین بھی منگوا لی جائے گی اس موقع پر بیمار بچوں کے والد نے کہا کہ جب تک مشینی نہیں آتی علاج کیلئے کوئی اور بندوبست کر دیا جائے تم بچوں کو استعمال کر کے باہر جانا چاہتے ہو عدالت ایسا نہیں ہونے دے گی بچوں کا علاج پاکستان میں ہی ہو گااگر تم نے بچوں کے علاج میں کوتاہی کی تو عدالت ایکشن لے گی اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ بچوں کو باپ سے لیکر ریاست کی تحویل میں لے لیا جائے عدالت نے فوری طور پر مشین پاکستان منگوانے کا حکم دیدیا۔