چین ، کئی صوبوں میں شدید بارش اور طوفان کا امکان

شہری نقل وحرکت محدود ر کھیں ، محکمہ موسمیات کی ہدایت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) چین کے محکمہ موسمیات بلیو الرٹ جاری کرتے ہوئے چین کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں زبردست بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلان میں کہا گیا ہے کہ شدید طوفان اور بارشیں انہوئی ، چانگ کنگ ، گوانگ ژی ، ہوبی، ہنان ، جیانگ ژی ، شان ڈانگ اور ژی جیانگ کے بعض علاقوں میں ہونگی جبکہ بعض مقامات پر شدید طوفان اور اولے پڑنے کا امکان بھی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں 100ملی میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے تیز بارش ہو سکتی ہے ۔ مقامی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان ، سیلاب اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے اپنی نقل وحرکت محدود کردیں اور اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

متعلقہ عنوان :