ہمیں اقتدار نہیں ،عوام کی خدمت عزیز ہے ،سابق صوبائی وزیرمواصلات شہزادہ آغا عرفان

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سابق صوبائی وزیرمواصلات شہزادہ آغا عرفان کریم احمدزئی نے کہا کہ ہمیں اقتدار نہیں ،عوام کی خدمت عزیز ہے ،قلات میر اگھر ہے یہاں کے ہر باسی کو میں اپنا بھائی سمجھتا ہوں ،عوام کے لئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلیں رہیں گے ۔اپنے دور میں جتناممکن ہوا علاقے کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑا ،اگر عوام نے اگرموقع دیا تو علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے اور علاقے کی ترقی کیلئے مزید خدمت کریں گے۔

وہ اتوار کو کلی غمگزار میں سابق کونسلر میر محمد حسین میروانی کے گھر میں منعقدہ کارنر میٹنگ اور صحافیوں سے ملاقات کر رہے تھے ۔اس موقع پرامجد حسین میروانی ،میرمحمد اسحاق میروانی ،الطاف میروانی ،منور میروانی ،نوراحمد،مولاداد،جہاں خان لہڑی ،اویس میروانی ،محمد دین مینگل میر غلام حسین شاہوانی ،فیض نیچاری،میر ضیاء الرحمان مینگل،علی احمد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا قلات کی حالت زار پر افسوس ہوتا ہے ،ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں ،سڑکوں کی حالت زار ،انٹر نیٹ ایک سال سے نہیں ،بے روزگاری عروج پر ہے ،غریب اور تعلیم یافتہ نوجوان ہر چوک پر احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ زمینداروں اور کاروباری حضرات کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا گیا ہے ،جبکہ گیس کی بندش حکمرانوں کی نااہلی کی واضح ثبوت ہے ،امور خانہ داری میں گھریلو صارفین کو جو مشکلات درپیش ہے اس کا کسی کو احساس نہیں قلات سرد علاقوں میں شمار ہوتا ہے مگر یہاں گیس کی مکمل بندش ایک سوالیہ نشان ہے ،ترقی کے دعوے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کارکنان مایوس نہ ہو۔اگر اللہ نے چاہا اور عوام نے مزید موقع دیا تو ہم دوبارہ قلات میں ترقی کا آغاز کرکے تبدیلی لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :