شامی فوج کی دمشق کے جنوب میں داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری

فضائی حملوں کا مقصد داعش کے جنگجوؤں کو جھکانا اور انخلا کے سمجھوتے کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے،شامی میڈیا

پیر 23 اپریل 2018 11:40

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) شام کی مسلح افواج نے دارالحکومت دمشق کے قرب وجوار میں واقع داعش اور النصرہ محاذ کے زیر قبضہ علاقوں پر لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے تباہ کن بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے جمعہ کو دمشق کے جنوب میں واقع علاقے حجر الاسود سے انخلا پر اتفاق کیا تھا لیکن دو روز کے بعد بھی انھوں نے علاقے کو خالی کرنا شروع نہیں کیا تو شامی فوج نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ان پر تباہ کن بمباری کردی ہے۔ان فضائی حملوں کا مقصد داعش کے جنگجوؤں کو جھکانا اور انخلا کے سمجھوتے کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :