کپاس کی فصل کھیت کی وٹواور کھالو ں کو جڑی بوٹیوں سے پاک ر کھیں، زرعی ما ہر ین

پیر 23 اپریل 2018 12:36

سلانوالی۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) زرعی ماہر ین نے کپاس کے کا شت کاروںکو پتہ مروڑ وا ئرس سے تحفظ کیلئے درج ذیل سفارشات پر عمل کر نے کی ہد ایت کی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ کھیتوں میں پودوں کی مناسب بڑھوتری کیلئے بروقت آبپاشی اور غذائی اجزاء کی فرا ہمی پر خصوصی توجہ د یں۔ کپا س کی فصل کھیت کی و ٹواور کھالو ں کو جڑی بو ٹیوں سے پا ک رکھیں سفید مکھی جو وا ئر س پھیلا نے کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تدارک کیلئے فصل کاباقاعدگی سے معائنہ کرتے رہیں اور ا گر سفید مکھی کا حملہ نقصان کی معاشی حد یعنی پانچ بالغ یا بچے فی پتہ یا دو نوں ملا کر پا نچ فی پتہ ہو تو محکمہ ز راعت کے مقا می ز ر عی ما ہر ین کے مشور ہ سے سپر ے کریں فصل کی حا لت اور ضرورت کے مطابق کم از کم آدھی بو ری یو ر یا فی ایکڑ کا پا نی کے ساتھ استعما ل کریں اور یو ر یا کے 2فیصد محلو ل کا سپر ے 10رو ز کے وقفہ سے بہتر نتائج د یتا ہے فصل کے معا ئنہ اور مقا می ز رعی ماہرین کے مشور ہ سے بو را ن ز نگ اور دوسر ے ا جزا ئے صغیر ہ استعما ل کریں ۔

متعلقہ عنوان :