چیف جسٹس ثاقب نثار کو آنے والے وقت میں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 13:26

چیف جسٹس ثاقب نثار کو آنے والے وقت میں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) معروف صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بار کونسلز کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر اب کئی حملے ہو ں گے۔

(جاری ہے)

ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی مہم چلی تھی تو اس وقت یو ایس ایڈ کا ایک پراجیکٹ آیا تھا جس میں 1 بلین ڈالر سے زائد صرف یو ایس ایڈ کی طرف سے آئے تھے۔

اور اب میرے لندن میں کچھ مقیم دوستوں نے بتایا ہے کہ اس سے بھی بڑی مہم آنے والی ہے جس میں چیف جسٹس کے خلاف بار کونسل کو استعمال کیا جائے گا۔ارشد شریف کا کہنا تھا کہ بار کونسلز کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بہت محبت ہے۔اور اب چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ اس ملک سے سارا گند باہر نکالا جائے تو اسیی صورتحال میں نواز شریف بار کونسلز کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف کھڑا کریں گے۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: