ابوظہبی ساحل میں 7 سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 14:43

ابوظہبی ساحل میں 7 سالہ لڑکا ڈوب کرجاں بحق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ہفتے کے روز ابوظہبی ساحل پر 7 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ بچے کا 8 سالہ بھائی معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کمانڈ اور کنٹرول سینٹر نے ہفتے کی شام کو ایک کال موصول کی تھی جس پر ہنگامی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔ لیکن ریسیکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی 7 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ اسکے 8 سالہ بھائی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے ۔ 8 سالہ لڑکے کو زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔