اغواء کے مقدمے میں ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف اہلیان راج محل ریلی کی صورت میں کوٹلی پہنچ گئے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ‘ڈپٹی کمشنر کی مظاہرین کو یقین دہانی
پیر 23 اپریل 2018 15:10
(جاری ہے)
آبشار چوک میں شرکائے ریلی کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں کے دوران ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی ہائوسنگ سکیم میں داخل ہونے والی گاڑی شرکاء کے روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے رک گئی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالوحید کیانی نے مظاہرین کو بتا یا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔آبشار چوک سے شرکائے احتجاج پیدل کچہری کی جانب روانہ ہوئے تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال روڈ کے تاجران نعرے بازی کرتے مین گیٹ پہنچ کر بڑے جلوس میں شامل ہوئے ۔ریلی سلطانیہ بازار سے ہوتی ہوئی گیٹ نمبر ٹو سے کچہری میں داخل ہوئی تووہاں سے مسلم لیگ ن حلقہ ون کے امیدوار یوسف ملک ایڈووکیٹ ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،صدر مسلم لیگ ن حلقہ ون ظفر ملک ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ ،ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ ،ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ ،اشفاق سیٹھی ،ملک خادم حسین ،محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ سمیت کثیرتعداد میں مقامی قیادت اور کارکنان جلوس میں شامل ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر آفس اور ایس ایس پی آفس پہنچنے پر ریلی احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔احتجاجی جلسہ سے مسلم لیگ ن حلقہ ون کے ٹکٹ ہولڈر یوسف ملک ایڈووکیٹ ،ظفر ملک ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،نعیم اصغر ملک ،محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔یوسف ملک ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں حلقہ ون کے ایم ایل اے سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک نواز نے حلقہ کے لوگوں کے حقوق غصب کئے ۔ہم اکرام اصغر ملک کے اغواء کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر ملزمان کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو پھر بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ہم ملک نواز کی دھنواں میں لیز شدہ1240کنال زمین کی لیز منسوخ کرانے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پاس مظفر آباد تک جائیں گے ۔اکرام اصغر کے واقعہ کے فوری بعد تھانہ سٹی کوٹلی کے ایس ایچ او نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری مقدمہ درج کر لیا ۔ہم ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔نعیم اصغر ملک نے احتجاجی ریلی میں شرکت پر جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔نعیم اصغر ملک کے مطابق مغوی اکرام اصغر نے بازیابی کے بعد بتایا کہ ملک نواز کے بیٹے اویس نواز نے رولی میں ٹارچر سیل قائم کر رکھا ہے ۔جہاں ٹوکے ،اسلحہ اور دیگر سامان بھی موجود ہے ۔علاوہ ازیں کیمسٹ ایسوسی ایشن کوٹلی کی کال پر احتجاجی ریلی کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال روڈ پر دکانیں بند رہیں اور تاجران نے احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.