سید خاور شاہ میموریل بیس بال اور سافٹ بال کے نمائشی میچ (کل) کھیلے جائیں گے

پیر اپریل 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سید خاور شاہ میموریل بیس بال اور سافٹ بال کے نمائشی میچ (کل) بدھ پاکستان سپورٹس میں کھیلے جائیں گے، اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ میچوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، بیس بال کا بوائز میچ اسلام آباد گرین اور اسلام آباد وائٹس کی ٹیموں کے درمیان صبح دس بجے کھیلا جائے گا، سافٹ بال گرلز کامیچ اسلام آباد گرین اور اسلام آباد وائٹس کی ٹیموں کے شام چار بجے کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :