نشے کے عادی افراد کی بحالی ضروری ہے، ڈی سیسرگودہا

پیر 23 اپریل 2018 15:50

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ان کی بحالی بہت ضروری ہے، نشہ کی لعنت سے پورا خاندان متاثر ہو تا ہے اور غربت و افلاس اس گھر کا مقدر بن جاتا ہے ، عادی افراد کی بحالی میں کردار ادا کرنے والے اور اپنا روپیہ پیسہ اور وقت صرف کرنے والے دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی بھلائیاں سمیٹتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک نشہ و بحالی سنٹر ڈی ایچ کیو سرگودہا کے دورہ کے موقع پر کیا ، انچارج بحالی سنٹر ڈاکٹر سکندر وڑائچ نے بتایا کہ قیام سے ابتک تیس سے زیادہ نشہ کے عادی افراد بحالی کے بعد معمولی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اس وقت 76کے لگ بھگ مریضوں کی بحالی اور علاج جاری ہے، عادی افراد کو مشاورت اور سائیکالوجی کونسلنگ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بحالی کے بعد دوبارہ اس برائی کا شکار نہ

متعلقہ عنوان :