مریم نواز کی اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 16:07

مریم نواز کی اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور ٹویٹر پیغامات کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، آج اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے پرویز مشرف کا ایک کارٹونک خاکہ شئیر کیا اور لکھا کہ یہ خاکہ ایسے افراد کی مناسب عکاسی ہے جن کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔