فلسطینی صدر محمو د عباسکی عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی اپیل

پیر 23 اپریل 2018 16:34

رام اللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) فلسطینی صدر محمو د عباس نے بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی بنیاد پر عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی اپیل کردی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مستقبل میں ہونے والے امن مذاکرات کی سرپرستی کیلئے کثیر جہتی بین الاقوامی طریقہ کار اور امن عمل کا دستور مقرر کرے۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر نے رام اللہ شہر میں نویں بین الاقوامی بیت المقدس اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ فلسطینی عوام سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدی سے ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے والے امریکی فیصلے کو فلسطینیوں ، عربوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں نے مشترکہ طور پر مسترد کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ القدس کے بغیر فلسطین کی کوئی حیثیت نہیں اور القدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔