کراچی کوملنے والے اربوں روپے کا حساب میئر کراچی سے لیا جائے،ارشد وہرا

کراچی کی تعمیر و ترقی کے اربوں روپے غبن کرنے کے بعد میئر کراچی کو ان کے عہدے سے برطرف کیاجائے،ڈپٹی میئر کراچی

پیر 23 اپریل 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ اختیارات کا رونا رونے والے بتائے کہ کراچی کو ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز کہاں گئے میئر کراچی وسیم اختر پر ان کی پارٹی کے سربراہ بھی پہلے ہی یہ الزام لگا چکے ہیں کہ میئر کراچی اربوں روپے کا غبن کرکے ہضم کر چکے ہیں ایک طرف کراچی کے شہری ابلتے گٹر,ٹوٹی ہوء سڑکیں،اور پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور میئر کراچی اربوں روپے کی خرد برد کرنے کے بعد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں کراچی کے مسائل کو حل کرنے والے فنڈز کو اپنی کوکین پارٹیز اور لندن میں بیٹھے اپنے آقا کی عیاشیوں پر استعمال کیلئے بھیجا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ جب تک اس طرح کے کرپٹ میئر کو برطرف نہیں کیا جاتا نہ ہی کراچی کے مسائل حل ہونگے اور نہ ہی فنڈز کا صحیح مصرف کیلئے استعمال ہونا ممکن ہے اور اس طرح فنڈز سیاسی رشوت کے طور پر دے کر برباد کئے جاتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاق سے ملنے والے فنڈز جو کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے استعمال ہونا تھے اس کی میئر کراچی کی جانب سے خرد برد کیئے جانے پر مکمل تحقیقات کی جائے اور میئر کراچی کو عہدے سے برطرف کرکے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائی-