ایوان صنعت و تجارت کے وفد کی اٹلی کے تاجروں سے ملاقات،

دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال

پیر اپریل 18:19

ایوان صنعت و تجارت کے وفد کی اٹلی کے تاجروں سے ملاقات،
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ایوان صنعت و تجارت کے تجارتی وفد نے اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور چیمبرز میں اٹلی کے تاجروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے، وفد کے سربراہ خواجہ خاور رشید نے اٹلی کے تاجروں کو بتایا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کی مطابقت سے سٹڈی کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے توانائی، ایگروبیسڈ انڈسٹریز، تعمیرات، مائننگ، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :