اکوڑہ خٹک میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو میڈیکل سٹور سیل کردیئے

پیر 23 اپریل 2018 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد اقبال نے ہیلتھ کئیر کمشن اورڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ اکوڑہ خٹک میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو میڈیکل سٹور سیل کردیئے جبکہ دو مزید کوشوکاز نوٹسز جاری کئے ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عطائیوں اور غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف بلا امتیاز کاوائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔