ملاکنڈ میں ایس پی ایس سکول سسٹم کے زیرا ہتمام انٹرکیمپس سپورٹس گالاکاآغاز

پیر 23 اپریل 2018 20:43

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ملاکنڈ میں ایس پی ایس سکول سسٹم کے زیرا ہتمام انٹرکیمپس سپورٹس گالا2018ء کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔ سپورٹس گالہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں قائم ایس پی ایس کے گیارہ کیمپسوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔ کھیلوں کے یہ تین روزہ مقابلے بٹ خیلہ مینگورہ سوات سنگوٹہ چکدرہ ، بونیر سمیت دیگر اضلاع میں ہونگے ۔

بٹ خیلہ کیمپس میں ہونے والی فیسٹیول کے پُروقارافتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی اے ڈی ای او سپورٹس رئیس خان تھے جبکہ پرنسپل ثناء اللہ سیکشن ہیڈ شاکر اللہ، انچارج سپورٹس محمد انور اور محمد شعیب بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر مہمان خصو صی رئیس خان نے فٹ بال کو کک مار کر مقابلوں کاباقاعدہ آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

بٹ خیلہ کیمپس میں ایس پی ایس کلاس5thکے فٹ بال والی بال اور جمناسٹک کے مقابلے ہونگے ۔

فٹ بال کا افتتاحی میچ بٹ خیلہ اور چکدرہ کیمپسوںدرمیان کھیلا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصو صی رئیس خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اچھے صحت کے لئے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کود بھی طلباو طالبات میں اعتماد اورمحنت وجدوجہدکے فروغ کے ساتھ ساتھ ہار جیت کی برداشت کیلئے ضروری ہے ۔پرنسپل بٹ خیلہ کیمپس ثناء اللہ نے اس موقع پراے ڈی ای او رائیس خان چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب خالداقبال اور جنرل سیکر ٹری ولایت خان با چہ کو یادگاری شیلڈز دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :