کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز خرد برد کیس میں گرفتار سابق ای ٹی او فاروق شاہ عدالت میں پیش کیس کی سماعت25 اپریل تک ملتوی

پیر 23 اپریل 2018 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز خرد برد کیس میں گرفتار سابق ای ٹی او فاروق شاہ عدالت میں پیش کیس کی سماعت25 اپریل تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز کے گرفتار سابق ای ٹی او فاروق شاہ اور کیس میں نامزد دیگر ملزمان برضمانت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عمیر احمد عدالت میں بھی پیش ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی سابق ای ٹی او فاروق شاہ پر محکمہ ایکسائز کے بینک چالان کے ٹیکسز کی مد میں خرد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :