ملتان، انتخابات کے سلسلے میں سرکاری افسران ، ملازمین، اور اساتذہ کی تربیت کا شیڈول جاری

پیر 23 اپریل 2018 22:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس ملتان نے انتخابات کے سلسلے میں سرکاری افسران ، ملازمین، اور اساتذہ کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز 25 اپریل سے گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان اور گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ملتان میں کیا جارہا ہے اس سلسلے میںتمام متعلقہ سرکاری ملازمین کو آگاہ کر دیا گیا ہے پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز عید الفطر کے بعد ہو گا۔