میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے شب برات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

پیر 23 اپریل 2018 23:24

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی کیجانب سے شب برات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلا س میںکمیٹی کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی سینئر نائب صدر حاجی تسنیم احمد، نائب صدر نصیر احمد شیخ، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری عمران الحق مغل، سیکریٹری مالیات حاجی عبدالرشید اجمیری، آفس سیکریٹری عبدالواحد حمزہ، سیکریٹری اطلاعات راحیل شیخ، سلمان صدیقی، زاہدآغا تابش پٹھان، محمد علی، احمد رضا شیخ، محمد صابر، زاہد حسین، محمد دانش حسینی، محمد یاسر اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شب برات کے موقع پر بعد نماز مغرب مختلف مساجد میں چھ مخصوص نوافل ادا کیے جائیں گے ، سورة یاسین کی کی جائیگی اور دعائے نصف شعبان بھی پڑھائی جائے گی اس کے علاوہ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام شہر کی مختلف مساجد میں ذکر الٰہی، نعت خوانی ، صلوة التسبیح کے علاوہ دیگر دعائیہ اجتماعات منعقد ہونگے جس میں علمائے کرام، معروف ثنا ء خوان، مذہبی تنظیموں کے رہنما اور غلامان مصطفیٰ کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

(جاری ہے)

شب برات کی تیاریوں اور انتظامات سمیت قبرستانوں میں حاضری کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر انہیں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اپیل کی کہ شب برأت سے قبل تمام قبرستانوں اور مزارات کے اطراف میں صفائی ستھرائی، روشنی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تمام سہولتیں ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :