جرمن، جدید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

منگل 24 اپریل 2018 09:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جرمن فوج کی عسکری صلاحیت کے ناکافی ہونے کی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد حکومت نے فوج کے لیے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وفاقی جرمن وزارت دفاع نے 18جدید ہتھیاروں کی فہرست تیار کی ہے جن کی مجموعی مالیت 25 ملین ڈالر بنتی ہے۔ جرمن حکومت نے گزشتہ برس2021ئتک ملکی دفاعی بجٹ 37 ارب یورو سے بڑھا کر 42.2 ارب یورو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جرمن وزارت خزانہ رواں ماہ آئندہ برس کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار کرے گی، جسے وفاقی پارلیمان جولائی میں منظور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :