انوراگ کشیپ کوفلم’’ من مرضیاں‘‘ کی کشمیر کے ممنوعہ علاقے میں عکس بندی کرنے پر نوٹس جاری

منگل اپریل 12:31

انوراگ کشیپ کوفلم’’ من مرضیاں‘‘ کی کشمیر کے ممنوعہ علاقے میں عکس ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی فلمساز انوراگ کشیپ کوفلم’’ من مرضیاں‘‘ کی کشمیر کے ممنوعہ علاقے میں عکس بندی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ یہ نوٹس انہیں کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماحولیاتی اعتبار سے حساس نوعیت کے علاقے میں گاڑی میں سفر کرکے جانے اور وہاں فلم کی عکس بندی پر فلمساز سے سوال کیاگیاہے کہ انہوں نے ممنوعہ علاقے میں فلم کی عکس بندی کیسے کی نوٹس کے جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیاگیاہے بعد ازاں ادارہ قانونی کارروائی کرے گا۔۔فلم کی کاسٹ میں ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل شامل ہیں۔ فلم9 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :