گندم کی فصل سے کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے گندم کی فصل سے کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ زمینداروکاشتکار بیمار پودوں کو نکال کر زمین میں دبانے میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ جرثومے کو کھیت میں پھیلنے سے روکاجاسکے اور کانگیاری سے بروقت بچائو بھی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ فصل کے پکنے کے آخری مراحل میں گندم کی فصل پر چوہوں کا حملہ بھی ہوسکتاہے لہذا اس صورت میں چوہوں کی تلفی کیلئے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں یا ڈیٹیاگیس کی ٹکیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے علاوہ کانگیاری والے پودے بھی کاٹ کر انہیں شاپرزمیں ڈال کر زمین میں گڑاکھودکر دبادیں۔

متعلقہ عنوان :