جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع

منگل 24 اپریل 2018 13:27

سیئول\پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے اعلی حکام کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا ہے،جسے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔منگل کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی علاقے پانمن جوم میں ہونیوالے اس اعلی سطحی اجلاس میں دونوں ملکوں کے سربراہی اجلاس کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے جو آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سیئول اور پیانگ یانگ کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان 27 اپریل کو سرحدی شہر پانمن جوم میں ایک دوسرے سے ملاقات اور دونوں کوریاؤں کے درمیان اتحاد کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں کوریاؤں کے درمیان تعلقات کی بہتری، سرحدوں پر امن و امان کا قیام اور جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کا پائیدار حل، مون جائے ان اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کا بنیادی ایجنڈا ہوگا۔دوسری جانب جاپان اور کینیڈانے شمالی کوریا کیخلاف اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔