میکسیکو ، لاپتہ یونیورسٹی طالبعلم تشدد سے ہلاک،

لاشیں تیزاب میں گلا دی گئیں،پولیس

منگل 24 اپریل 2018 13:45

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) میکسیکو کے شہر گوڈالاجارا سے پانچ ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے طالبعلموں کا سراغ مل گیا،ان یونیورسٹی طالبعلموں کو تشدد کرنے کے بعد ہلاک کیا گیا اور ان کی لاشیں تیزاب میں گلا دی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق گوڈالاجارا کی یونیورسٹی آف آڈیوویژول میڈیا کے تین طالب علم جن کی عمریں 20 اور25 سال کے درمیان تھیں 19 مارچ کو اس وقت لاپتہ ہو گئے جب وہ اپنے ایک پراجیکٹ کے لئے ایک فلم کی شوٹنگ کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ واپسی کے سفر کے دوران ان کو چھے سے آٹھ مسلح افراد نے بس سے روکا اور اسلحہ کے زور پر ایکدوسریگاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :