ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا-مریم نواز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل اپریل 14:13

ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا-مریم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ نواز شریف سے سیکورٹی واپس لینے کا نہیں کہا ہمارے گھر سے کیمرے، بیریئرز اور سیکورٹی ہٹا لی گئی ہے- ڈی جی نیب کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا‘ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں‘ اربوں‘ کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے عدالت میں دس روپے کی کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

منگل کو مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ثبوت آگئے ہیں جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔ ڈی جی نیب کی کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی نکتہ باقی نہیں رہا۔ سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں۔ اربوں‘ کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہم پر۔ عدالت میں کسی نے دس روپے کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ ہمارے گھر سے کیمرے اور سکیورٹی بیریئر کیوں توڑے گئے۔