پی ٹی آئی کے پاس عوامی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں، ارشد ملک

منگل 24 اپریل 2018 15:50

چیچہ وطنی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور خوشحالی کے مشن پر گامزن ہے اورلوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، یہاں میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس عوامی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں اورالزام تراشی کی سیاست اسکا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردئیے ہیں، پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی‘ سکولوں کی اپ گریڈیشن‘کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے وسیع و عریض کشادہ روڈز، ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، نئے گرلز کالج کاقیام اور ویمن ڈگری کالج کی اپ گریڈیشن و نئے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر سمیت گلی محلوں میں سیور یج و ٹف ٹائل کی فراہمی ودیگر منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہماری کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :