خطے سے داعش کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،امریکہ

جمہوری حقوق پر عمل پیرا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں نے اپنے ظالمانہ اور غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کیا،قائم مقام سیکرٹری آف اسٹیٹ

منگل 24 اپریل 2018 17:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر دھماکے کے ردعمل اور ملوث ارکان کیخلاف کاروائی کرنے اور داعش کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو افغانستان میں تعینات امریکی قائم مقام سیکریٹری آف اسٹیٹ جون ایس سلیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں افغان حکومت اور وہاں کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں،ہم افغانستان اور عالمی شراکت داروں کیساتھ کابل میں داعش کے خاتمے کیلئے پٴْرعزم ہے،جس نے خوفناک حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جمہوری حقوق پر عمل پیرا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں نے اپنے ظالمانہ اور غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :