کراچی ،فائرنگ سے دو افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

منگل 24 اپریل 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پیرکی صبح نیوکراچی اورگلشن معمار میں فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوگئے ،دونوںکوطبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیاہے،تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح نیوکراچی کے علاقے خمیسوگوٹھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنکرکے کاشف نامی شخص کوزخمی کردیاجس کوطبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاپولیس کاکہناہے کہ مذکورہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیاہے ۔

(جاری ہے)

ادھرگلشن معمار کے علاقے بھٹوچوک پرفائرنگ سے اظہرحسین زخمی ہوگیاپولیس نے زخمی کوطبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیاپولیس کاکہناہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے ۔#

متعلقہ عنوان :