افغانستان،دہشت گرد حملہ،9 اہلکار جاں بحق،3زخمی

جوابی کارروائی میں6طالبان ہلاک اور 3زخمی ہوئے

منگل 24 اپریل 2018 19:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) افغان صوبہ فراہ میں دہشت گردانہ حملے میں5 فوجی اہلکار جاں بحق جب کہ 3زخمی ہو گئے،جوابی کارروائی میں6طالبان ہلاک اور 3زخمی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فراہ کے گورنر محمد ناصر مہری کے مطابق طالبان نے ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

ان کے بقول اس حملے میں تین دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔ مہری نے مزید بتایا کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔ طالبان نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم طالبان نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے آج منگل کو غزنی صوبے میں چار افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔