کوئٹہ ، ایئر پورٹ روڈ پر دھماکہ، 5اہلکار شہید 7زخمی ، ایک گھنٹے میں شہر تین دھما کوں سے لرز اٹھا

منگل 24 اپریل 2018 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ 5اہلکار شہید 8زخمی ، ایک گھنٹے میں شہر تین دھما کوں سے لرز اٹھا ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پربلوچستان کا نسٹیبلر ی کے ٹرک کے قریب دھما کے میں 5اہلکار شہیداور8زخمی ہوگئے ، سکیورٹی فورسز کے مطابق وی آئی پی سے قبل علاقے میں روٹ لگا ہو ا تھا کہ ڈیوٹی پر ما مور اہلکاروں کو لے کر جانے والے ٹرک کے قریب دھما کہ ہوا، محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھما کے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش حملہ معلوم ہوتاہے ، دھما کے میں زخمی اور شہید افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،واضع رہے کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹے میں یہ تیسرا دھما کا تھا،اس سے قبل میاں غنڈی میں ایف سی کے کیمپ پر دو خود کش حملے ہوئے تھے ۔