فیسوں سے متعلق احکامات نہ ماننے والے نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے ،ایڈمنسٹریشن اور اکائونٹ سیل کرنے کے احکامات جاری

منگل 24 اپریل 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پشاورہائی کورٹ نے فیسوں سے متعلق احکامات نہ ماننے والے نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے ،ایڈمنسٹریشن اور اکائونٹ سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل بینچ نے کی۔،عدالت نے عملدرآمد نہ کرنے والوں نجی اسکولوں کو تحویل میں لینے سمیت اسکولوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے ۔، پرائیویٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کے ایم ڈی ظفرعلی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ احکامات پر ایک ماہ میں عملددرآمد یقنی بنایا جائیگا

متعلقہ عنوان :